جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتی حکمران آزادی صحافت کے سب سے بڑے خریدار بن گئے ہیں، خلیجی اخبار

datetime 9  جنوری‬‮  2023 |

دوحا(آئی این پی)خلیجی اخبار نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت میں آزادی صحافت اور جمہوریت کا گلا گھوٹنے کے مودی سرکار کے اقدامات پر آواز اٹھا دی،خلیجی اخبار الجزیرہ میں شائع مضمون میں کہا گیاہے کہ مودی حکومت کے میڈیا پر غلبے سے

دنیا بھر میں آزادی اظہار پر چند سرمایہ کاروں کے کنٹرول سے متعلق اہم سوالات نے جنم لیا ہے، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے حکمران آزادی صحافت کے سب سے بڑے خریدار بن گئے ہیں، بھارتی چینل این ڈی ٹی وی سے معروف بھارتی صحافی رویش کمار کے استعفے نے بھارت میں ختم کیے جانے والے آزاد میڈیا کا مسئلہ اجاگر کیا ہے،مضمون میں کہا گیا کہ رویش کمار نے دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص اور مودی کے قریبی ساتھی گوتم اڈانی کے مودی حکومت کے خلاف مضبوط آواز این ڈی ٹی وی خریدنے کے بعد استعفی دیا،الجزیرہ میں لکھے گئے مضمون کے مطابق اڈانی کے ذریعے مودی نے بھارتی میڈیا کی آخری بڑی آزاد آواز پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا، کئی بڑے میڈیا چینلز پہلے ہی بی جے پی سے منسلک سیاسی خاندانوں کی ملکیت ہیں،مضمون نگار کا کہنا تھا کہ آزاد میڈیا پر حکمرانوں، سرمایہ داروں کا کنٹرول صرف مودی حکومت نہیں، دنیا بھر کا مسئلہ بن چکا ہے، امریکا، برطانیہ میں بھی میڈیا کا چند ارب پتیوں کے ہاتھ لگنا جدید جمہوریت کے لیے خطرہ سمجھا جا رہا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…