ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کا زرمبادلہ ذخائر میں خطرناک حد تک کمی کے باوجود لگژری گاڑیاں خریدنے کیلئے انوکھا فیصلہ

datetime 8  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ملکی زرمبادلہ ذخائر میں خطرناک حد تک کمی کے باوجود حکومت نے 165 لگژری گاڑیوں کی بکنگ اور ان کے لیے ایل سیز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں خطرناک حد تک کمی کے باوجود لگژری گاڑیوں کے لیے ایل سیز کی پابندی میں نرمی کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔

ذرائع وزرات صحت کے مطابق 165 لگژری گاڑیوں کے لیے ایل سیز کا گرین سگنل دے دیا گیا، لگژری گاڑیوں کی قیمت 5 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ذرائع کے مطابق لگژری گاڑیوں کی بکنگ جنوری اور ڈلیوری مارچ میں ہوگی، پہلے مرحلے میں 65 اور دوسرے مرحلے میں 100 گاڑیوں کی بکنگ کی گئی ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے چار ارب تک پہنچ گئے ہیں جو تین ہفتے کی امپورٹ کیلئے کافی ہیں، ری پیمنٹ کرنے کیلئے ہمارے پاس کچھ نہیں ہے، ایک ایک کرکے تمام انڈسٹریز بند ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو ضروری درآمدات ہیں تیل اور اشیائے خوردو نوش کی اس میں بھی مسائل آرہے ہیں، ہیلتھ انڈسٹری میں بھی قلت پیدا ہونا شروع ہوگئی ہے۔ ایسے میں ڈیڑھ دو لاکھ ڈالرز کی گاڑی آپ آنے دے رہے ہیں اور اس کیلئے سو ایل سیز کھول رہے ہیں تو آپ کیا اشارہ دے رہے ہیں، آپ کی کیا ترجیح ہے۔ذرائع نے بتایاکہ اس وقت آپ کو پیسے بچا کر رکھنے چاہئیں اور لگژری بالکل سائیڈ لائن پر ہونی چاہئیے۔دوسری جانب مقامی کار مینو فیکچررز کو خام مال کی ایل سیز کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے، ملک میں تین بڑی کار مینو فیکچررز نے اپنی پیداوار بند کر رکھی ہے۔ایل سیز کے لیے پریشان مقامی کار مینو فیکچررز نے متعلقہ وزارتوں اور وزیر اعظم سے ایل سیز کھولنے کی اپیل کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…