کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کے سسر سید آفتاب علی شاہ نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کی شاندار اننگز پر بیحد خوش ہوں۔ انہوں نے کہاکہ سرفراز احمد نے بہت کٹھن وقت گزارا ہے، اس کو نظرانداز کرنے والے لوگ آج خود نظرانداز ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سارے معاملات اللّٰہ کی طرف سے ہوتے ہیں وہ جب جس کو عزت دینا چاہے، عزت دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سرفراز کی اس کامیابی میں اس کے والدین، کرکٹ فینز اور پوری قوم کی دعائیں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ، عبوری سلیکشن کمیٹی اور شاہد خان آفریدی کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے سرفراز کو کھیلنے کا موقع دیا اور صحافیوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کیونکہ وہ سرفراز کے حق میں بولتے رہے اور مکمل طور پر سپورٹ کرتے رہے۔سرفراز احمد کے سسر نے بتایا کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں لوگ مجھے سرفراز کے حوالے سے جانتے ہیں، مجھے بڑی عزت ملتی ہے، انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ قابل فخر لمحہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرفراز احمد نے بہت کٹھن وقت گزارا ہے، اس کو نظرانداز کرنے والے لوگ آج خود نظرانداز ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سارے معاملات اللّٰہ کی طرف سے ہوتے ہیں وہ جب جس کو عزت دینا چاہے، عزت دیتا ہے۔