جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

تھر کے کوئلے سے بجلی کی پیداوار کرنے والے پاور پلانٹس نے کم اخراجات میں دیگر پاور پلانٹس کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 6  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( ایناین آئی)نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے میرٹ آرڈر کے مطابق تھر کے کوئلے سے بجلی کی پیداوار کرنے والے پاور پلانٹس نے پیداواری لاگت میں کمی کے اعتبار سے دیگر پاور پلانٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ۔رپورٹ کے مطابق تھر کے کوئلے کے پاورپلانٹس نے

ملک کے 53 تھرمل پاور پلانٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس کی لاگت4.33روپے فی یونٹ رہی۔میرٹ آرڈر رپورٹ کے مطابق صرف اچ پاور پلانٹ تھر انرجی لمیٹڈ سے آگے ہے۔ اسی طرح اینگرو پاور تھرجنریشن لمیٹڈ چوتھے نمبر پر ہے جو مقامی گیس استعمال کرنے والے 10 پاور پلانٹس سے پیچھے ہے۔مقامی گیس کو اب تک پاکستان میں الیکٹرک پاور پلانٹس کے لیے سب سے سستا ایندھن سمجھا جاتا ہے۔تھر انرجی لمیٹد اور اینگرو پاور تھر جنریشن لمیٹڈکو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حصے کے طور پر سندھ کے صحرائے تھر کے بلاک ٹو میںمائن ماتھ پاور پلانٹس کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔شنگھائی الیکٹرک کے660میگا واٹ صلاحیت کے دو پلانٹس تھر کول بلاک-1 پاور پلانٹ اور 330 میگاواٹ کے تھل نووا پاور پلانٹ کو بھی نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے جس کے بعد صحرائے تھر میں سی پیک کے پاور پراجیکٹس نے ملک کی کم لاگت توانائی میں تقریباً 2,640 میگاواٹ کا حصہ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق درآمدی کوئلہ، ایل این جی اور فرنس آئل سمیت دیگر تمام ایندھن تھر کے کوئلے کے مقابلے میںبہت زیادہ مہنگے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…