جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

نسیم شاہ نے وکٹ پر رک کر ہمیں کامیابی سے دور کردیا، ٹم سائوتھی

datetime 6  جنوری‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کے ٹم ساوتھی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز بہت دلچسپ رہی اور ہم نے بہت لطف اٹھایا،کراچی کا دوسرا ٹیسٹ کوئی بھی ٹیم جیت سکتی تھی،آخر میں نسیم شاہ نے وکٹ پر رک کر ہمیں کامیابی سے دور کردیا۔کراچی میں کھلیے جانے والے

دوسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ نے آخر میں بہت اچھی بیٹنگ کی، نئی بال تاخیر سے لینے کا سبب یہ تھا کہ رنز تیزی سے بن سکتے تھے، سرفراز احمد نے بہت شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا،اگر ہم جیت جاتے تو بہت خوشی ہوتی۔ان کاکہنا تھا کہ اب تمام تر توجہ ون ڈے سیریز پر مرکوز ہے، سرفراز احمد نے پوری سیریز میں ہمارے لیے مشکل کی، بر صغیر میں کھیلنا کسی چیلنج سے کم نہیں ،بحیثیت کپتان میں نے اس ٹور پر بہت کچھ سیکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دورے کو بہت انجوائے کیا،جتنا ہمیں افسوس ہے، اتنا ہی پاکستان کو بھی نہ جیتنے کا ہوگا،اب تک پاکستان کی میزبانی سے بہت خوش اور مطمئن ہیں جبکہ بھرپور سیکورٹی انتظامات بھی قابل تحسین ہیں۔  ٹم ساوتھی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز بہت دلچسپ رہی اور ہم نے بہت لطف اٹھایا،کراچی کا دوسرا ٹیسٹ کوئی بھی ٹیم جیت سکتی تھی،آخر میں نسیم شاہ نے وکٹ پر رک کر ہمیں کامیابی سے دور کردیا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…