ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

دعا زہرا کو والدین کے حوالے کر دیا گیا

datetime 6  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی کم عمر بچی کے مبینہ اغوا سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے بچی کی عارضی کسٹڈی والدین کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے کے معاملے پر والدین اور شوہر کی لڑکی کا حوالگی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

ظہیر احمد عدالت کے سامنے پیش ہوا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ کیا آپ ظہیر احمد ہیں؟ شوہر نے جواب دیا جی میں ظہیر احمد ہوں۔ ملزم کے وکیل نے موقف دیا کہ والد کی درخواست تو قابل سماعت ہی نہیں۔ یہی درخواست ابھی ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ لڑکی زیر حراست کیسے ہو سکتی ہے؟ لڑکی کو عدالت نے شیلٹر ہوم منتقل کیا، زیر حراست کیسے تصور ہوگی۔ لڑکی مرکزی گواہ ہے، والدین کے حوالے کیسے کی جا سکتی ہیں؟ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بچی سے پوچھ لیتے ہیں، کس کے ساتھ جانا چاہتی ہے۔ عدالت نے مبینہ مغویہ سے استفسار کیا کہ بیٹا آپ سامنے آجائیں۔ کیا نام ہے آپ کا؟ لڑکی نے اپنا نام بتایا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پڑھتی تھیں کیا آپ؟ لڑکی نے جواب میں کہا کہ کورونا کی وجہ سے نہیں جا رہی تھی اسکول۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کہاں جانا چاہتی ہیں آپ؟ لڑکی نے بیان دیا کہ میں والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہوں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کوئی تحفظات تو نہیں آپ کو؟ لڑکی والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہے، عدالت کیا کر سکتی ہے؟ ملزم کے وکیل نے موقف دیا کہ بچی سے پوچھا جائے کہ کیا اسے اغوا کیا گیا۔ اسٹار گواہ مدعی کے پاس چلا جائے گا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بچی آپ کے پاس جانا چاہتی ہے، کچھ ضمانت دیں آپ لوگ۔ والدین ضمانت کے طور پر کچھ دیں۔ ظہیر کے وکیل نے موقف اپنایا کہ بچی کو بیرون ملک جانے سے روکا جائے۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی بات ٹھیک ہے کہ نکاح اب بھی موجود ہے۔ اندرون سندھ میں تو لڑکی چلے جائے مار دیا جاتا ہے۔ عدالت نے والد سے استفسار کیا کہ آپ کیا ضمانت دیتے ہیں۔ عدالت نے والد سے مکالمے میں کہا کہ بچی دے رہے ہیں، آپ پر بھی بہت ذمہ داری ہے۔ مدعی کے وکیل نے موقف دیا کہ بچی کو زیارت کے لیے لے جانا ہے، اس کی اجازت چاہے ہوگی۔ ملزم کے وکیل نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ یہی ہمارے خدشات ہے بیرون ملک منتقل کیا جاسکتا ہے۔

عدالت نے والد کو بجی کو بیرون ملک نہ لیجانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے شیلٹر ہوم کو بچی والدین کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لڑکی والدین کے حوالے کی جائے۔ عدالت نے ظہیر کی اہلیہ حوالے کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے لڑکی کی عبوری کسٹڈی والدین کے حوالے کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مستقل کسٹڈی کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی۔ عدالت نے والد کو ضمانت کے لیے 10 لاکھ کا باونڈ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہر ہفتے چائلڈ پروٹیکشن افسر لڑکی کی خریت معلوم کرنے کا پابند ہوگا۔ پولیس انسپکٹر بھی لڑکی سے ملاقات کے وقت موجود رہے گا۔ عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…