بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

24 ابتدائی کھلاڑیوں میں سے کون حتمی ون ڈے اسکواڈ میں ہوگا؟ اعلان کل ہوگا

datetime 4  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ون ڈے سیریز کیلئے عبوری سلیکشن کمیٹی نے 24 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہوا ہے لیکن حتمی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز چائے کے وقفے پر ون ڈے ٹیم کا اعلان کریں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ سپرلیگ میں پاکستان ابھی چھٹے اور نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 9, 11 اور 13 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں بابر اعظم ، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ، عامر جمال اور حارث رؤف شامل ہیں۔اس کے علاوہ حسن علی، احسان اللہ، امام الحق ، کامران غلام ، محمد حارث ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا بھی اعلان کردہ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔شاداب خان، شاہنواز دھانی، شان مسعود ، شرجیل خان، طیب طاہر ، محمد حسنین، فخر زمان اور حارث سہیل بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔فخر زمان، خوشدل شاہ ، شاہین آفریدی (انجرڈ) اور زاہد محمود جو نیدرلینڈز کیخلاف ون ڈے سیریز میں شامل تھے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…