ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

ایم کیو ایم کے رویئے پر پیپلز پارٹی ناراض، (ن)لیگ کا ملاقات سے انکار

datetime 4  جنوری‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)سندھ میں بلدیاتی الیکشن قریب آتے ہی سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی ہے لیکن جہاں اہم سیاسی جماعت پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم سے ناراضگی ظاہرکی ہے وہیں مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی ایم کیو ایم سے ملاقات سے معذرت کرلی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے رویے پر پیپلز پارٹی ناراض ہے

اور اس حوالے سے وفاق اور مشترکہ دوستوں سے شکایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی پی نے متحدہ کو ملنے والے فوائد کی تفصیلات گنواتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب سے استعفیٰ لیاگیا، ایڈمنسٹریٹرز لگائے گئے، ایم کیو ایم کے 6 اراکین کو وفاق میں اہم عہدے دیے گئے۔ وزارتیں دیں گئیں اور قائمہ کمیٹیوں کی کی چیئرمین شپس بھی دی گئیں۔پیپلز پارٹی کی جانب سے ظاہرکیے جانے والے تحفظات میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کارکنان کی واپسی میں صوبائی حکومت نے کردار ادا کیا، حیدرآباد میں ایم کیو ایم کی سفارش پرافسران تعینات کیے، صوبائی بجٹ میں ایم کیو ایم کی اسکیم شامل کی گئیں، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تقرری بھی ایم کیو ایم کے کہنے پر ہوئی اورکراچی واٹر بورڈ میں بھی ایم کیو ایم رہنماں کے رشتے دار اہم پوسٹنگ پررہے۔ایم کیوایم کی جانب سے مردم شماری اورحلقہ بندیوں کی درستی کیلئے9 جنوری کواحتجاج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد سے پارٹی رہنما اہم ملاقاتیں کررہے ہیں تاہم ن لیگ کی جانب سے ملاقات سے معذرت کرلی گئی ہے۔رہنما ن لیگ اورسابق گورنر سندھ محمد زبیرنے اس انکار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی اتحادی جماعتیں ہیں، ہم مسائل کے حل کے لیے کردارادا کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…