ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

رمیز راجہ کے رویے نے آئی سی سی کو ناراض کر دیا، ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے ہاتھوں سے نکلنے کا امکان

datetime 4  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں چار ملکی ٹی ٹوینٹی سیریزکی تجویز مسترد ہونے پررمیز راجہ آگ بگولہ ہوگئے۔ روزنامہ نوائے وقت کے ذرائع کے مطابق رمیزراجہ اجلاس کے دوران ٹیبل پر غصے سے مکے مارتے رہے۔

آئی سی سی عہدیداران اوربورڈزسربراہان کو رمیزراجہ کا رویہ بالکل نہ بھایا جس کی وجہ سے چیمپئنزٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے ہاتھوں سے نکلنے کا امکان ہے۔ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے انٹرنیشل لیگ میں پاکستانی پلیئرز کو حصہ لینے سے روک دیا تھا، رمیز راجہ نے چیئرمین انٹرنیشنل لیگ سے پاکستانی پلیئرز کے عوض3 ملین ڈالرز کی ڈیمانڈ کی۔آئی ایل ٹی 13 جنوری سے 12 فروری تک دبئی میں کھیلی جائے گی، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، آئی سی سی کے ناراض عہدیداران کو منانے کیلئے 13جنوری کو یو اے ای روانہ ہوں گے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کے سربراہ نجم سیٹھی ایشیا کپ پاکستان میں کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل میں اہم میٹنگ طے کر لی۔بھارتی بورڈ کے سیکرٹری کو قائل کرنے کی کوششیں کریں گے۔پاکستان کو ستمبر 2023 میں ایشیا کپ کی میزبانی کرنی ہے۔قبل ازیں نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ کوئی ایسا اقدام نہیں کریں گے جس سے وہ کرکٹ کی باقی دنیا سے الگ تھلگ ہوجائیں۔یہ بیان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے درمیان حالیہ تنازع کے جواب میں آیا ہے۔ اس مہینے کے شروع میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ آئندہ ایشیا کپ 2023ئ￿ کے لیے مین ان بلیو کو پاکستان نہیں بھیجیں گے۔ ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…