جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

یورپ میں موسم بدل گیا، موسم سرما میں گرمی آگئی ، جنوری میں گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں

datetime 4  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (این این آئی) براعظم یورپ میں عموما موسم سرما میں سردی کی شدت کافی زیادہ ہوتی ہے مگر وہاں جنوری 2023میں درجہ حرارت میں اضافے کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔موسمیاتی ماہرین کے مطابق کم از کم 8یورپی ممالک بشمول پولینڈ، ڈنمارک، نیدرلینڈز اور دیگر میں

جنوری کی تاریخ گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔پولینڈ کے علاقے Korbielwمیں درجہ حرارت 19سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو کہ عموما مئی کے مہینے میں ہوتا ہے۔عام طور پر اس خطے میں جنوری میں اوسط درجہ حرارت 1سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔اسی طرح چیک ری پبلک کے خطے Javornk میں 19.6سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا حالانکہ جنوری میں وہاں اوسطا 3 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ہوتا ہے۔بیلاروس کے علاقے Vysokajeمیں سال کے ان ایام میں درجہ حرارت زیرو کے قریب ہوتا ہے مگر وہاں یکم جنوری کو 16.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین کے مطابق براعظم کے متعدد حصوں میں جنوری میں زیادہ درجہ حرارت کے ریکارڈز ٹوٹ گئے ہیں۔شمالی اسپین اور جنوبی فرانس کے ساحلی علاقوں میں تو باقاعدہ گرمی کا راج ہے اور اسپین کے شہر Bilbao میں جنوری کی تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 24.9 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین نے بتایا کہ یہ یورپی تاریخ کا انتہائی غیرمعمولی ایونٹ ہے، ہم یہ کہہ سکتے ہیں یہ یورپ کا پہلا غیرمتوقع موسمیاتی ایونٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ براعظم کے بیشتر حصوں میں زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ ہو رہا ہے اور ایسا پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔انہوں نے بتایا کہ گرم ہوا کا دبا افریقا کے مغربی ساحل میں بنا اور وہاں سے سفر کرکے شمال مشرقی یورپ تک پہنچا۔انہوں نے کہا کہ یورپ بھر میں درجہ حرارت بہت زیادہ ہے اور متعدد ممالک میں زیادہ درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق فکرمندی کی بات یہ ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی رفتار اب مزید حیران کن نہیں رہی، موجودہ صورتحال سے مستقبل کی جھلک ملتی ہے جس میں موسم سرما چند ماہ تک محدود ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…