ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو ریٹائرمنٹ سے قبل نوکری مل گئی

datetime 3  جنوری‬‮  2023 |

کینبرا ( این این آئی) آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو ریٹائرمنٹ سے قبل کمنٹیٹر کی نوکری مل گئی۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ کے رائٹس خریدنے والے چینل نے ڈیوڈ وارنر کو کمنٹری پینل میں شامل کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ وارنر

ماضی میں مہمان کے طور پر کمنٹری باکس میں شامل ہوتے رہے ہیں۔چینل کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ڈیوڈ وارنر ریٹائرمنٹ کے بعد جب تک چاہیں کمنٹری کر سکیں گے۔واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر نے گزشتہ ہفتے اپنے 100 ویں ٹیسٹ میں ایم سی جی میں جنوبی افریقا کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل ایک بیان میں آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈیوڈ وارنر کے منیجر جیمز ارسکائین نے کہا تھا کہ ڈیوڈ وارنر کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔جیمز ارسکائین نے کہا تھا کہ آسٹریلوی سلیکٹرز کو ڈیوڈ وارنر کے حوالے سے فیصلہ کرنے سے قبل ان کے اعداد و شمار دیکھنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ برس بھارت اور انگلینڈ کے ہیوی ڈیوٹی ٹورز ڈیوڈ وارنر کے ایجنڈے میں شامل ہیں، اگلا ٹیسٹ ڈیوڈ وارنر کا آخری ٹیسٹ نہیں ہے، اگر ایسا ہے تو یہ میرے لیے بھی خبر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…