پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

ہائیکورٹ نے لوکل گورنمنٹ کی منظوری کے بغیر جاری ترقیاتی فنڈز غیر آئینی قرار دے دیئے ،تفصیلی فیصلہ جاری

datetime 3  جنوری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کوٹ نے پنجاب میں لوکل گورنمنٹ کی منظوری کے بغیر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو جاری ہونے والے ترقیاتی فنڈز غیر آئینی قرار دے دیئے ۔ عدالت عالیہ کے جسٹس شاہد جمیل نے مظہر حسین گورائیہ کی درخواست پر 20صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا

جس کے مطابق ایم این اے اور ایم پی ایز کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنا آئین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔فیصلے کے مطابق ایم این اے اور ایم پی ایز کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنا جمہوری اقدار کے خلاف ہے، ایسے ترقیاتی فنڈز کو جاری کرنے کا مقصد ووٹرز کو متاثر کرنا ہے جو کہ غیر منصفانہ ہے، مرضی کے حلقوں کے لئے فنڈز مختص اور اس کا استعمال کرنا آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے، ایسے حلقوں میں جہاں حکمران پارٹی جیتی ہو وہاں ترقیاتی فنڈز جاری کرنا پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت غیر آئینی ہے۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ پنجاب میں کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی غیر قانونی ہیں، تمام نئے ترقیاتی منصوبے جو لوکل گورنمنٹ کی منظوری کے بغیر چلائے گئے غیر قانونی قرار دیے جاتے ہیں، ایسے تمام منصوبے صرف اسی صورت میں جاری رہ سکتے ہیں جب تک لوکل گورنمنٹ کے الیکشن کے بعد منتخب ہونے ہونے والے نمائندے توثیق کریں۔عدالتی فیصلے کے مطابق ایسا کوئی ایگزیکٹو حکم نامہ جس کے تحت ایم این اے اور ایم پی ایز کو گرانٹس ملیں اور وہ لوکل گورنمنٹ کی ڈومین میں آتا ہو

اسے بھی غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے، الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا کام مکمل ہونے پر پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت انتخابات کروائے۔درخواست گزار نے ڈیرہ غازی خان میں ترقیاتی کام کرانے کے حوالے سے جاری ٹینڈر نوٹس کو چیلنج کیا تھا۔درخواست گزار کے مطابق

پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہویے ٹینڈر نوٹس سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی منظوری کے بغیر جاری کیا گیا تھا، ڈی سی اور چیف آفیسر نے متعلقہ ایم این اے اور ایم پی اے کو نوازنے کے لئے بغیر منظوری نوٹس جاری کیا۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ترقیاتی سکیم کی منظوری رولز کے تحت ہوئی ہے، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے دلائل میں اعتراف کیا کہ سکیم کی منظوری ایم این اے اور ایم پی اے نے اپنے لیٹر ہیڈ پر تجویز کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…