راولپنڈی۔۔۔۔ وزیراعظم نواز شریف پاک فوج کے ہیڈکوارٹر جی ایچ کیو پہنچ گئے جہاں انہیں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جارہی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ جی ایچ کیو پہنچ گئے جہاں انہیں ملکی سلامتی سمیت داخلی و خارجی سیکویرٹی صورتحال پر بریفنگ دی جارہی ہے۔ جی ایچ کیو پہنچنے پر ا رمی چیف نے وزیراعظم کا استقبال کیا جب کہ سانحہ پشاور کے بعد سول و عسکری قیادت دہشتگردی اور دہشتگردوں کے خلاف ایک صفحہ پرہے اور اس حوالے سے ا ج ہونے والی ملاقات میں مزید پیش رفت کا امکان ہے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیراعظم نواز شریف نے سزائے موت پر عائد پابندی اٹھانے کی منظوری دی تھی جس کے بعد گزشتہ روز ا رمی چیف جنرل راحیل شریف نے سزائے موت کے منتظر 6 مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ پر ا رمی چیف نے دستخط کردیئے ہیں جنہیں ایک دو روز میں منطقی انجام تک پہنچا دیا جائے گا۔
وزیراعظم نواز شریف جی ایچ کیو پہنچ گئے ، ملکی سلامتی صورتحال پر بریفنگ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
نئے بجٹ میں تنخواہ دارطبقے اور پنشنرزکی تنخواہوں میں اضافے کا امکان
-
اقرار الحسن نے عمران خان سے معافی مانگ لی
-
چین کا پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے کا اعلان
-
پنجاب کے سرکاری و نجی سکولوں میں یکم جون سے سمر کیمپس لگانے کی اجازت
-
ٹک ٹاکر جنت مرزا کی عید پر گوشت پیکنگ کی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی
-
پوجا بھٹ نے اپنے باپ مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف کردیا







































