کراچی(آئی این پی)ڈیون کونوے اور ٹام لیتھم نے پاکستان میں اوپننگ شراکت کا 57سالہ کیوی ریکارڈ توڑ دیا،کیوی بلے باز ڈیون کونوے اور ٹام لیتھم نے پاکستان میں اوپننگ شراکت کا 57سالہ کیوی ریکارڈ توڑ دیا، اس سے قبل نیوزی لینڈ کے اوپنرز گراہم ڈولنگ اور ٹیری جاروس نے 1965میں لاہور ٹیسٹ میں 136رنز جوڑے تھے،ڈیون کونوے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے کیوی بیٹر بن گئے، انہوں نے یہ سنگ میل 19 ویں اننگز میں عبور کیا، جان ریڈ نے 1985میں اپنی 20اننگز میں ہزار رنز مکمل کیے تھے۔