ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی، ایف آئی اے نے من پسند افسران کو ڈیپوٹیشن دینا شروع کر دی

datetime 28  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کی طرف سے ہائیکورٹ کے حکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے من پسند افسران کو ڈیپوٹیشن دینا شروع کر دی ، ایف آئی اے کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی اینٹی کرپشن کا افسر 3 سالہ ڈیپوٹیشن پر تعینات کردیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ صوفی عبدالحفیظ چاچڑ کی کراچی تعیناتی کے احکامات جاری کردیے گئے۔

ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق عبدالحفیظ ڈپٹی ڈائریکٹراسٹیٹ بینک سرکل کراچی فرائض انجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق عبد الحفیظ کو اینٹی کرپشن میں چند ماہ قبل اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے ڈپٹی ڈائریکٹر ترقی ملی تھی، قوانین کے تحت پروبیشن پیریڈ کے حامل افسرکو مبینہ طور پر دوسرے ادارے کے لئے ریلیز نہیں کیا جا سکتا۔ دوسری جانب ملک بھر سے ایف آئی اے کے26افسران کی مختلف زونزمیں واپسی کے احکامات بھی جاری کردیے گئے۔ مذکورہ انسپکٹرز کو لازمی تبادلے پر مبنی پالیسی کے تحت مختلف زون میں تعینات کیا گیا۔ بین الصوبائی تبادلوں کے بعدان افسران نے کم ازکم ایک سالہ مدت ملازمت مکمل کی ہے۔ مذکورہ افسران ایف آئی اے سندھ زون ون، کوئٹہ زون،اسلام آباد زون اور ایف آئی اے اکیڈمی میں تعینات تھے۔ قوانین کے مطابق پروبیشن پریڈ کے اندر حامل افسر کو مبینہ طور پر دوسرے ادارے کیلئے ریلیزنہیں کیا جاسکتا ، تاہم عبدالحفیظ چاچڑ صوبائی ادارے سے ایف آئی ائے میں ڈیپوٹیشن پر پہلے افسر ہے ، ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مبینہ طور پر ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہوئی اس کے مطابق ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن افسر کی تعیناتی کو سائڈپرورشک پولیس ڈیپارٹمنٹ تھی جن کو ایف آئی اے شیڈول کے مطابق ڈیپوٹیشن میں آنے کی اجازت ہے ، دیگر کو ایف آئی اے ڈیپوٹیشن پر آنے سے منع کردیا گیا تھا ۔ تاہم مذکورہ افسر کو سیاسی پشت پناہی کی بنا پر نہ صرف پہلے اسلام آباد ایف آئی اے ہیڈکوارڑ میں رپورٹ کرے گی ، اس کے بعد ان کی خواہش کئے مطابق عبدالحفیظ چاچڑ کو ایف آئی اے اسسٹنٹ بینک سرکل میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کروادیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…