جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

اردو سمجھ آتی، اندازہ ہوجاتا ہے پاکستانی کھلاڑی کیا پلان کر رہے ہیں، اعجاز پٹیل

datetime 28  دسمبر‬‮  2022 |

کراچی(آئی این پی)نیوزی لینڈ کے لیفٹ آرم سپنر اعجاز پٹیل نے کہا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی ہے، اس میں سپن یا فاسٹ بالرز کیلئے زیادہ کچھ نہیں، اردو سمجھ آتی ہے، اندازہ ہوجاتا ہے پاکستانی کھلاڑی کیا پلان کر رہے ہیں،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے

دوسرے دن کھیل کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز پٹیل نے کہا کہ ہم نے اچھی بالنگ کی جس کی وجہ سے میچ میں ہماری پوزیشن اچھی ہوئی، جمعرات(آج) کا دن ہمارے لیے کافی اہم ہے، ابھی یہ نہیں سوچا کہ پاکستان کیخلاف کتنی برتری حاصل کرنی ہے،اعجاز پٹیل نے کہا کہ پہلا ہدف تو یہ ہے کہ پاکستان کا سکور برابر کریں، پھر آگے کا سوچیں، یہ اہم ہے کہ کل وکٹ کیسے رہتی ہے، صبح موسم کی وجہ سے وکٹ پر نمی رہتی ہے، اس سے بولرز کو فائدہ رہتا ہے، صبح کا سیشن اہم ہوتا ہے مگر بعد میں وکٹ خشک ہوجاتی ہے،کیوی اسپنر نے کہا کہ اگر وکٹ پر کریک آئیں گے تو بولرز کیلئے فرق پڑے گا، ہم نے دونوں دن نئی گیند سے سے شروعات کی تو اس سے فائدہ ہوا تھا، کل بابر اور سرفراز نے کافی اچھی بیٹنگ کی تھی، جب بھی ہم نے لوز بالز کیں، اس کا انہوں نے فائدہ اٹھایا، ہم انہیں زیادہ ڈاٹ بالز نہیں کرپارہے تھے، پریشر ڈالنا مشکل تھا،اعجاز پٹیل نے کہا کہ اردو زبان سمجھ آتی ہے اس سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی کیا پلان کر رہے ہیں، ویسے بھی زبان آئے نہ آئے، بطور پلیئر سمجھ آجاتا ہے کہ اگلا پلیئر کیا کرنے والا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…