ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

(ن) والے اتنے ہی برے ، ناقابل اعتبار تھے تو پرویز الٰہی نے شجاعت حسین کو وزارت اعلیٰ کیلئے بات کرنے کا کیوں کہا ؟ شافع حسین بھی بول پڑے

datetime 28  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ اگر (ن) لیگ والے اتنے ہی برے اور ناقابل اعتبار تھے تو چند ماہ پہلے پرویز الٰہی نے شجاعت حسین کو (ن) لیگ کی طرف سے وزارت اعلیٰ کیلئے منانے کا کیوں کہا ، دعائے خیر ہونے کے بعد پرویز الٰہی یہ کہہ کر نکلے کہ میں عمران خان کو بنی گالہ میں ٹال کر واپس آرہا ہوں ۔

مونس الٰہی نے چوہدری شجاعت کا سوفٹ وئیر اپ ڈیٹ ہونے کا انتہائی نا مناسب بیان دیا ، سوفٹ وئیر تو ان کا اپ گریڈ ہوا اور بقول ان کے فون کال آئی اور یہ دعائے خیر کے باوجود عمران خان کی طرف چلے گئے ۔ نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں چوہدری شافع حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے اراکین پنجاب اسمبلی سے بات چیت چل رہی ہے ،دو تین آپشن پر بھی کام ہو رہا ہے اور وقت آنے پر پتہ چل جائے گا اور دیکھتے ہیں آگے کیا صورتحال بنتی ہے ، جماعت سے نکالنے کا آپشن بھی موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ اختلافات ہونے کے باوجود شجاعت حسین نے کوشش کی کہ خاندان کے اختلافات ختم ہو جائیں لیکن دوسری طرف سے لگ نہیں رہا کہ وہ اس طرف آنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پرویز الٰہی نے خود ہی شجاعت حسین کو کہا کہ آپ پی ڈی ایم ،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو میری وزارت اعلیٰ کے لئے منائیں ۔جب شجاعت حسین نے کوشش کر کے سب کو منا لیا تو یہ آخری وقت میں بنی گالہ چلے گے ۔

یہ کہتے ہیں جنرل باجوہ نے فون کر کے کہا کہ بتائیں کب کہا، کیا اسلام آباد سے بنی گالا جاتے ہوئے کہا ، کیا راستے میں کوئی ایسے فون پر کہہ سکتا ہے ۔اگر انہوں نے فیصلہ کر لیا تھا تو دعائے خیر نہ کرتے اوربتا دیتے کہ ہمارا فیصلہ ہو گیا ہمیں فون آیا ہے ۔ شجاعت حسین پارٹی کے صدر ہیں ان کو تو نہیں بتایا کہ باجوصاحب کی کال آئی تھی ۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میں عمران خان کو ٹال کے آرہا ہوں اور سب انتظار کر رہے تھے کہ ٹال کر واپس آرہے ہیں لیکن ان کے ساتھ بیٹھ گئے۔

انہوں نے کہاکہ مونس الٰہی نے انتہائی غیر مناسب بات کی میرے والد صاحب کا سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے ۔یہ تو مانتے ہیں ہم نے سیاست چوہدری شجاعت سے سیکھی ،اس طرح کی الفاظ استعمال نہیں کرنا چاہیے ، سوفٹ وئیر تو ان کا اپ گریڈ ہوا کال آ گئی تو دوسری طرف چلے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…