کراچی(این این آئی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی متنازع بن گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)ترجمان کے مطابق بابراعظم فلو کا شکار ہوکر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز فیلڈ میں نہیں آئے، جس کے بعد ٹیم انتظامیہ کی نااہلی اور قوانین سے لاعلمی جگ ہنسائی کا سبب بن گئی۔بابر کے نہ آنے پر محمد رضوان متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے میدان میں آئے اور کپتانی سنبھال لی، جس پر امپائرز اور میچ ریفری نے ٹیم انتظامیہ کو آئی سی سی قوانین بتائے۔مذکورہ قوانین کی روشنی میں متبادل کھلاڑی کپتانی نہیں کرسکتا، چنانچہ محمد رضوان کی بجائے اسکواڈ کاحصہ ہونے کے ناطے فیلڈنگ کرنے والے سرفرازاحمد نے ٹیم کی قیادت سنبھال لی۔واضح رہے کہ بابر اعظم اور سلمان علی آغا نے پہلی اننگ میں پاکستان کی جانب سے سینچریز اسکور کی تھیں، سلمان علی آغا پہلے بھی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے فیلڈنگ کے لیے میدان میں نہیں آسکے تھے۔
کراچی ٹیسٹ کی دلچسپ صورتحال، پاکستانی ٹیم کے 1 دن میں3 کپتان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































