اسلام آباد(آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے ہونے والے خود کش دھماکے کے ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ ’اسلام آباد دہشت گردی کے حملے کے ملزمان گرفتار کر لیے ہیں اور ہینڈلرز کو بھی پکڑ لیا گیا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’ٹیکسی ڈرائیور بے گناہ تھا، اس کا کوئی قصور نہیں تھا، ملزم نے ہائیر نے کیا تھا، دہشت گرد کرم ایجنسی سے چلے اور راولپنڈی میں ٹھہرے‘۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ’ہم نے چار پانچ لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے‘۔