ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

عمران نیازی کا اسمبلیاں توڑنے اور استعفوں کا ڈرامہ بھی فلاپ ہو گیا، بڑا دعویٰ

datetime 27  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان محمد اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا اسمبلیاں توڑنے اور استعفوں کا ڈرامہ بھی فلاپ ہو گیا، انشااللہ ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی خواہش بھی دم توڑ دے گی۔ایک بیان میں ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے کہا کہ

عمران نیازی کا اسمبلیاں توڑنے کا خواب ادھورا ہی رہ گیا، خیبر پختونخوا کی اسمبلی توڑنے میں کونسی رکاوٹ ہے، عمران نیازی ہر روز اک نئی بونگی مارتا ہے اور ملکی اداروں کو غیر آئینی مشورے دیتا ہے، پاکستانی اداروں کو مورد الزام ٹھہرانے کے بجائے نیازی اپنے ماضی کے کردار پر غور کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اقتدار کی ہوس میں ملکی اداروں کو متنازع بنانا چاہتا ہے، اسٹیبلشمنٹ کی پاکستان کی سیاست سے دوری نیازی کو ہضم نہیں ہو رہی ہے، عمران نیازی کو جس ہاتھ نے کھلایا نیازی نے اسی ہاتھ پر وار کیا، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی نے اک بار پھر سر اٹھایا ہے اور وزیر اعلی لاہور میں نیازی کی خدمت کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی ملک میں سیاسی اور مالی بحران پیدا کرنا چاہتا ہے، اس کی یہ خواہش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کو توڑنے سے ملک میں کوئی سیاسی بحران پیدا نہیں ہو سکتا، نیازی بسم اللہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…