جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

طوبی انور کا موبائل نمبر لیک ہو گیا ، نامناسب پیغامات موصول

datetime 27  دسمبر‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)ماڈل و اداکارہ طوبی انور نے انکشاف کیا ہے کہ کسی نامعلوم شخص نے ان کا موبائل نمبر لیک کردیا، جس کے بعد انہیں متعدد انجان نمبروں سے انتہائی نامناسب اور نفرت انگیز پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔طوبی انور نے اپنی متعدد انسٹاگرام اسٹوریز میں انکشاف کیا کہ

ان کا موبائل نمبر کافی دن پہلے کسی شخص نے لیک کردیا تھا اور انہیں متعدد نئے نمبروں سے مسلسل بے شمار نامناسب اور نفرت انگیز پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔انہوں نے تعجب کا اظہار کیا کہ ایسا کرنے والے افراد کے پاس فضول کا وقت کہاں سے آتا ہے اور وہ کس طرح ایسے کاموں میں اپنی توانائی ضائع کرتے ہیں جو دوسروں کے لیے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔طوبی انور نے لکھا کہ وہ نامناسب اور توہین آمیز زبان پر مشتمل پیغامات موصول ہونے کے بعد خود کو بے بس اور بیمار محسوس کر رہی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ انہیں موصول ہونے والے پیغامات میں استعمال کی گئی زبان اس قدر غلیط اور نامناسب ہے کہ وہ ان کے سکرین شاٹ بھی شیئر نہیں کر سکتیں۔انہوں نے لکھا کہ وہ متعدد ماہ سے مذکورہ عمل کو برداشت کر رہی ہیں اور ان کا نمبر لیک کرنا کسی بھی ذاتی شخصیت کی نجی زندگی کے خلاف ہے اور یہ عمل انتہائی بیہودہ اور دوسروں کو تکلیف میں مبتلا کرنے والا ہے۔طوبی انور نے لکھا کہ انہیں شک ہے کہ انہیں جن متعدد انجان نمبروں سے نفرت انگیز اور نامناسب پیغامات بھیجے جا رہے ہیں، ان میں سے کچھ نمبرز کے حامل افراد مسلسل ان کی نگرانی کر رہے ہیں اور وہ کبھی بھی انہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔اداکارہ نے انجان نمبروں سے خود کو موصول ہونے والے پیغامات کو پریشانی کا سبب قرار دیا۔طوبی انور نے پیغامات بھیجنے والوں کے لیے لکھا کہ جو کوئی بھی ان کے ساتھ مذکورہ عمل کر رہا ہے، وہ یہ جان لیں کہ یہ انتہائی غلط کام ہے اور اس سے کسی کی پریشانی بڑھ بھی سکتی ہے، انہیں کسی کی ذاتی زندگی اور معلومات کو یہ شیئر کرکے دوسروں کو ہراساں کرنا بند کرنا چاہئے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…