ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

مری میں کتنے ہزارگاڑیاں داخل ہو سکیں گی ؟ پنجاب حکومت نے بڑی پابندی عائد کر دی

datetime 27  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پنجاب حکومت نے مری میں8ہزار سے زائد گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی جبکہ برفباری کے دوران چین مافیا کے خلاف کریک ڈائون کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ۔ریلیف کمشنر پنجاب نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت مری میں برف باری کے بارے میں پیشگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا ۔ ا

جلاس میںڈی جی پی ڈی ایم اے فیصل فرید، سیکرٹری ریونیو ، ڈی سی مری ، ریسکیو 1122 سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے اور ڈی سی مری نے مری میں برف باری میں انتظامات بارے بریفنگ دی اور بتایا کہ مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے 13 فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں،سنٹرل کنٹرول روم قائم کر دیا گیا اور پی ڈی ایم کے پراونشینل کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے ،ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 ، پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار اضافی تعداد میں تعینات کیے گئے ہیں۔ریلیف کمشنر نوید حید ر شیرازی نے کہا کہ روڑز پر کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو ،برفباری سے نمٹنے کے لیے گرینڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا جائے،سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مری کے تمام روڑز کی مانیٹرنگ کی جائے،مری میں 8000 سے زائد گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر کے تمام ادارے کوارڈی نیشن کے عمل کو بہتر بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک پلان پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے ، سیاحوں کے لیے پارکنگ کے بہترین انتظامات کیے جائیں،تمام محکمہ جات برفباری کے حوالے فوکل پرسن مقرر کریں،ٹورزم سکواڈ کے جوان روڑز پر گشت کو یقینی بنائیں،روڑز پر تعینات افسران اور اہلکاروں کی حاضری چیکنگ کو یقینی بنایا جائے،برفباری سیزن کے دوران ضلع مری میں تعینات افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ نہ کی جائے،مری جانے والے سیاح موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کریں ،ہنگامی صورتحال میں متعلقہ انتظامیہ یا پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…