جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ورلڈ کپ میں رونالڈو کو ’سیاسی انتقام‘ کی بھینٹ چڑھا دیا گیا، بڑا دعویٰ

datetime 26  دسمبر‬‮  2022 |

انقرہ(آن لائن )ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو ورلڈ کپ میں ‘‘سیاسی پابندی’’ کا نشانہ بنایا گیا تھا کیونکہ انہوں نے پرتگالی فٹبالر کا موازنہ لیونل میسی سے کیا تھا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر نے مشرقی صوبہ ایرزورم میں نوجوانوں کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ‘‘انہوں (انتظامیہ) نے رونالڈو کو برباد کر دیا۔

بدقسمتی سے انہوں نے رونالڈو پر سیاسی پابندی عائد کر دی ہے۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ رونالڈو جیسے فٹبالر کو میچ میں صرف 30 منٹ باقی رہ کر پچ پر بھیجنے سے اس کی نفسیات تباہ ہو گئی اور ان کی توانائی چھین لی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ رونالڈو وہ شخص ہے جو فلسطینی کاز کے لیے کھڑا ہے۔واضح رہے کہ 37 سالہ کھلاڑی مراکش کے خلاف ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کھیل کے دوسرے ہاف میں متبادل کے طور پر آئے جس میں پرتگال کو 1-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کے سابق فٹبالر بھی اس بینچ پر موجود تھے جب پرتگال نے راؤنڈ آف 16 میں سوئٹزرلینڈ سے مقابلہ کیا۔وسیع پیمانے پر خبرزیر گردش ہیں کہ رونالڈو نے گولڈن بوٹ ایوارڈ کی نیلامی کے بعد فلسطینیوں کو 1.5 ملین یورو عطیہ کیے تھے جبکہ 2019 میں فٹبالر کی نمائندگی کرنے والی اسپورٹس مینجمنٹ کمپنی نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔رونالڈو کی ایک تصویر جس میں ہسپانوی زبان میں ‘‘فلسطینیوں کے ساتھ مل کر’’ لکھا ہوا تھا، جسے بڑے پیمانے پر آن لائن شیئر کیا گیا تھا اور یہ حقیقت میں 2011 میں اسپین میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کی حمایت کا اظہار تھا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…