جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

انگلینڈ کیخلاف ففٹیوں کو سنچری میں تبدیل نہ کرسکنے کا دکھ ہے،سعود شکیل

datetime 25  دسمبر‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ففٹیوں کو سنچری میں تبدیل نہ کرسکنے کا دکھ ہے، بڑا اسکور کرنیکا موقع ضائع کیا، اگر کم از کم دو ففٹیوں کو سنچریوں میں تبدیل کرلیتا تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔

ایک انٹرویومیں سعود شکیل نے کہا کہ انگلینڈ کی سیریز میں جو غلطیاں کیں اس سے سبق حاصل کرکے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوںنے کہاکہ انگلینڈ سے تین صفر کی شکست کے بعد کھلاڑیوں نے بیٹھ کر کارکردگی کا تجزیہ کیا اور تبالہ خیال کیا کہ کہاں غلطیاں ہوئیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کو کیا لگتا ہے کہ کہاں پاکستان نے غلطی کی تو انہوں نے اپنی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے بڑا اسکور کرنے کا موقع گنوایا جس کا انہیں دکھ ہے، اگر وہ ففٹیوں کو سنچری میں تبدیل کرپاتے تو پاکستان کے لیے نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔سعود شکیل نے انگلینڈ کے خلاف چار ففٹیاں اسکور کی تھیں، تاہم وہ کہتے ہیں کہ ایک پروفیشنل پلیئر کبھی بھی ایک پرفارمنس سے مطمئن نہیں ہوتا، اس کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار پہلے سے بہتر پرفارم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر بہتر کرنے کی کوشش کریں گے کیوں کہ یہ ان کے کیریئر کا اسٹارٹ ہے اور ان کے لیے اہم ہے کہ وہ اپنی غلطیوں سے سبق حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اچھی ٹیم ہے ، پاکستان انگلینڈ کی شکست فراموش کرکے نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی، کھلاڑی اس سیریز میں اچھی کارکردگی کیلئے پر عزم ہیں۔انہوںنے کہاکہ نیوزی لینڈ چار اسپنرز لے کر آیا ہے، کوشش کریں گے کہ ان کی اسٹرینتھ کو دیکھ کر اپنی حکمت عملی بنائیں اور سیریز اپنے نام کریں، انہوں نے کراچی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ان کا ہوم وینیو ہے اور وہ یہاں کھیلنا ہمیشہ انجوائے کرتے ہیں، خواہش ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں وہ اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بھی اسکور کریں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…