جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے قومی کرکٹر شعیب ملک سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

datetime 25  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے قومی کرکٹر شعیب ملک سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔حال ہی میں نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں میزبان آمنہ عیسانی نے اداکارہ سے شعیب ملک اور ان کے فوٹوشوٹ کے بعد سامنے آنے والی

افواہوں سے متعلق سوال کیا جس پر عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کے ساتھ میرا فوٹو شوٹ ایک سال پرانا تھا لیکن چند میڈیا ہاؤسز نے ایک سال بعد ہائی لائٹ کیا جیسے وہ حالیہ فوٹوشوٹ ہو جس کے بعد وہ ایک پھر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ وہ ایک پروفیشنل فوٹوشوٹ تھا اور اگر وہ ایک شخص سے تعلق میں ہوتیں تو باقاعدہ فوٹوشوٹ کیوں کرواتیں اور اسے آن لائن پوسٹ کیوں کرتیں۔اداکارہ کا کہنا تھا وہ شادی شدہ لوگوں کے معاملات سے دور رہنا چاہتی ہیں اور کسی بھی شادی شدہ شخص سے تعلق کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔دوران انٹرویو اداکارہ نے ماں بننے کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ بطور ماں زندگی گزارنے کی خواہش ہے، چاہتی ہوں شادی ہو جائے اور میرے بچے بھی ہوں لیکن یہ چونکہ اللہ کے ہاتھ ہے میں تو انتظار نہیں کرسکتی لہٰذا 2 بچوں کو گود لوں گی۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل شعیب ملک کا عائشہ عمر کے ہمراہ فوٹو شوٹ وائرل ہوا تھا جس پر صارفین کی جانب سے بھی تنقید کی گئی تھی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…