پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

اتنے سال پرانی گاڑی اب لاہور میں داخل نہیں ہو سکے گی، پابندی لگانے کا فیصلہ

datetime 23  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی کی زیر صدارت انسداد سموگ مہم پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پی ڈی ایم اے، سیکرٹری آر ٹی اے، محکمہ ماحولیات ، ایل ڈبلیو ایم سی ، واسا ، ٹریفک پولیس اور دیگر

محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں انسداد سموگ کی روک تھام اور لوگوں کو بیماریوں سے بچانے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ شہر میں 20 سال پرانی گاڑی کے داخل ہونے پر پابندی لگائی جائے گی اور شہر میں چلنے والی پرائیویٹ گاڑی کو ویکس سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیاری فیول اور کاربن کو جلانے پر مکمل پابندی ہو گی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کو خراب گاڑیوں کو مرمت کروانے کے لئے ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے اور دھند میں حادثات کی روک تھام کے لئے گاڑیوں پر ریفلیکٹر کو لازمی لگایا جائے۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ شہری گاڑیوں کا استعمال کم کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے ہسپتالوں میں سموگ ڈیسک لگائے گئے ہیں۔ ڈی سی لاہور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سموگ و دھند میں حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…