ہری پور(این این آئی)تربیلاڈیم کے 11 پیداواری یونٹ بندہونے سے بجلی کی پیداوار382میگاواٹ ریکارڈہوئی۔ترجمان تربیلاڈیم کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح مزیدکم ہونے سے 1489.29فٹ ہوگئی ،ڈیم میں پانی کی آمد18800اوراخراج 27ہزارکیوسک ہے ،تربیلاڈیم کے سترہ میں سے گیارہ پیداواری یونٹ بنداور6یونٹس سے بجلی کی پیداوار382میگاواٹ ریکارڈکی گئی ۔