جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

کرسی بچانے کے لیے رمیز راجہ کا انڈیا میں ورلڈکپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر بڑا یوٹرن

datetime 23  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوران بطور مہمان چیف ایگزیکٹو آفیسر جوزف الارڈسمیت آئی سی سی آفیسرز پاکستان میں موجود تھے اس حوالے سے جانکاری رکھنے والے ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ رمیز راجہ نے آئی سی سی افسران کو یہ باور کروایا ہے کہ

پی سی بی نے ورلڈ کپ کیلئے اپنی ٹیم ہندوستان بھیجنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی وہ اتنے بڑی ایونٹ کا بائیکاٹ کے حق میں ہیں لیکن دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ رشتوں کے پیش نظر پی سی بی نے ہندوستانی بورڈ پر ایشیا کپ کے لئے اپنی ٹیم بھیجنے کا دباو بنایا تھا ۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایشیا ء کپ 2023 کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر بیک ڈور رابطہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ دونوں بورڈز کا اس معاملے پر کسی قسم کی بیان بازی نہ کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ ایشیا ء کپ پاکستان میں ہوگا یا نہیں دونوں بورڈز نے مزید مشاورت کیلئے وقت بھی مانگ لیا ہے۔بورڈز کی جانب سے مشترکہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایشیا ء کپ 2023 میں ابھی کافی وقت ہے، دونوں بورڈز بیان بازی سے گریز کریں، میڈیا پر معاملات آنے سے چیزیں خراب ہوجاتی ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین رمیزراجہ نے کہا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ کھیلنے ہمارے پاس نہیں آتا ہے تو نہیں آئے لیکن میزبانی غیرجانب دار مقام کو ملے ایسا نہیں ہوسکتا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کی جارحانہ بیٹنگ کے حوالے سےبات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ پچ پر گھاس سے کچھ نہیں ہوتا ہے، پہلے بانس ڈیفائن کرنا ہوتا ہے، گھاس آپٹک کے حساب سے بڑی اچھی لگتی ہے تاہم اس کا اثر نہیں پڑتا، اس لیے یہ سمجھنا ہے کہ ہمیں بانس پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بغیر گھاس کے بھی بانس ہوتا ہے، بہت ساری آسٹریلین پچز پر ایسا ہوتا ہے، وہاں اتنی گھاس نہیں ہوتی ہے، ہمیں اپنی بالنگ کے حساب سے تیاری کرنی ہے، آدھا تیتر آدھا بٹیر ہوتا ہے جو ہمیں نہیں چاہیے۔رمیز راجا سے سوال کیا گیا کہ ایشیا کپ میں اگر بھارت کی ٹیم نہیں آتی ہے

تو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ساتھ پاکستان میزبانی کرسکتا ہے تو رمیز راجا نے کہا کہ کیوں نہیں کرسکتے، ہم تو حاضر ہیں اور یہ ہمارا حق ہے، ایک چیز ہمیں ملی ہے اور یہ ہمارا حق ہے۔رمیز راجا ٰنے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)نے ہمیں میزبانی کے لیے ایشیا کپ دیا،

اس کے بعد بھارت کہتا ہے ہم نہیں آئیں گے تو میں مان سکتا ہوں کہ ان کو ایک سیاسی مسئلہ ہے تو نہیں آئیں مگر ایشیا کپ ہمارے سے لے کر غیرجانب مقام پر ہو یہ نہیں ہونے والا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس کے بعد جو بھی کریں گے اور حکمت عملی ہوگی وہ اپنے حساب سے کریں گے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…