پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

بینظیربھٹو کی استاد اورکانونٹ جیسز اینڈ میری اسکول کی سابق پرنسپل انتقال کرگئیں

datetime 22  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بینظیربھٹو شہید کی استاد، آئرش راہبہ اورکانونٹ جیسز اینڈ میری اسکول کی سابق پرنسپل سسٹر برکمینز کونوے برطانیہ میں انتقال کرگئیں۔سسٹربرکمینز کونوے نے جیسز اینڈ میری اسکول کراچی،لاہور اور مری میں خدمات انجام دیں، ان کاانتقال 92 برس کی عمر میں

برطانیہ میں ہوا۔سسٹربرکمینز 1951 سے پاکستان میں تدریس کے شعبے سے وابستہ تھیں، سسٹر برکمینز کو ان کی خدمات پر 2012 میں ستارہ قائداعظم ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔2020 میں کراچی کے علاقیکلفٹن کی ایک شاہراہ کو بھی سسٹربرکمینز کے نام سے موسوم کیا گیا تھا۔بینظیربھٹو سمیت مریم نواز، شیریں مزاری، عاصمہ جہانگیر اور حناجیلانی بھی سسٹر برکمینز کی شاگرد رہی ہیں۔پاکستانی نژادامریکی ماہرفلکیات نرگس ماول والابھی سسٹربرکمینزکی شاگرد رہی ہیں۔سسٹربرکمینز 1930 میں آئرلینڈ میں پیدا ہوئیں اور 1951میں وہ پاکستان منتقل ہوگئی تھیں۔سسٹربرکمینز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے فادر رابرٹ میکولک نے بتایا کہ سسٹر برکمینزکی ساری زندگی تعلیم کیفروغ اور کردارسازی کے لیے وقف رہی۔ سسٹربرکمینز کونوے نے جیسز اینڈ میری اسکول کراچی،لاہور اور مری میں خدمات انجام دیں، ان کاانتقال 92 برس کی عمر میں برطانیہ میں ہوا۔سسٹربرکمینز 1951 سے پاکستان میں تدریس کے شعبے سے وابستہ تھیں، سسٹر برکمینز کو ان کی خدمات پر 2012 میں ستارہ قائداعظم ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…