پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

لاہور میں مینڈک کے گوشت کے فروخت کی خبر میں کتنی سچائی ہے؟پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پولیس کا بیان آگیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور ( این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پولیس نے کہا ہے کہ مینڈک کا گوشت فروخت کرنے پر 2 افراد کو گرفتار نہیں کیا اور اور نہ ہی کہیں مینڈک کا گوشت برآمد ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق متعدد آن لائن پوسٹس کے مطابق لاہور میں پولیس نے مینڈکوں کا گوشت شہر کے کھانے

پینے کی جگہوں پر فروخت کرنے والے 2افراد کو گرفتار کر لیا ۔تاہم ہدو عہدیداروں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایسی کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی لاہور سے مینڈک کا گوشت برآمد ہوا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر عمیر حسن نے جیو فیکٹ چیک کو بتایا کہ ان کی ٹیم میں سے کسی نے بھی ایسا کوئی شخص نہیں پکڑا۔یہ ہمارے علم میں بھی نہیں ہے، ایسی کوئی چیز فوڈ اتھارٹی نے نہیں کی ہے۔لاہور پولیس کے تعلقات عامہ کے آفیسر مبشر حسین نے کہا کہ ٹوئٹر پر شیئر کیے جانے والییہ تمام دعوے جعلی ہیں۔ایسی کوئی خبر نہیں ہے۔جہاں تک ٹوئٹس میں مبینہ طور پر مینڈک کے گوشت کی تصویر شیئر کی جا رہی ہے تو یہ تصویر فوٹوگرافر ڈگلس پیبلز نے 5اکتوبر 2016کو لی تھی اور یہ ویتنام کے دریائے میکونگ کے سا ڈیس مارکیٹ کی ہے۔ یہ تصویر پاکستان کی نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…