جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ٹک ٹاکر عائشہ سے شادی کے خواہشمند بھارتی اداکار کا پاکستانی ویزہ مسترد ہونے کا دعویٰ

datetime 21  دسمبر‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی) لیجنڈ بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کے مشہور گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس کرکے راتوں رات شہرت پانے والی ٹک ٹاکر عائشہ عرف مانو سے شادی کے خواہشمند بھارتی اداکار نے دعوی کیا ہے کہ ان کا ویزا پاکستان نے مسترد کردیا۔

بھارتی اداکار فیضان انصاری نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ بہت پریشان ہوں کیونکہ بدقسمتی سے پاکستان نے میرا ویزا مسترد کردیا ہے لیکن میں رکنے والوں میں سے نہیں ہوں اور میں کسی بھی حالت میں عائشہ کو حاصل کرکے رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے جب عائشہ کی وائرل ویڈیو پہلی بار دیکھی تو مجھے لگا کہ میری زندگی میں بس اب یہی ہیں اور انہیں مجھے کسی بھی حالت میں حاصل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کیلئے میں نے پورا منصوبہ بھی بنالیا اور عائشہ کو 15لاکھ حقِ مہر دینے کا بھی اعلان کیا، جس پر مجھے تنقید کا سامنا کرنا پڑا کہ عائشہ نے تو کچھ دنوں میں خود کروڑوں روپے کمالیے ہیں تو اس حساب سے 15لاکھ روپے کم ہیں۔فیضان انصاری نے اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں حق مہر 25لاکھ روپے بھی دے سکتا ہوں مجھے پیسوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، مجھے عائشہ کسی بھی حال میں چاہئے اور میں عائشہ کو حاصل کرکے دکھائونگا۔انہوں نے دکھ بھرے انداز میں کہا کہ پاکستان نے میرا ویزا مسترد کردیا تاکہ میں وہاں نہ آسکوں اور عائشہ سے نکاح نہ کرسکوں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…