منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

فواد چوہدری نے جمعہ کو اسمبلیاں تحلیل ہونے کی نفی کر دی

datetime 21  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے جمعہ کے روز صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہونے کی نفی کر دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوا تو اسی کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تکنیکی اور قانونی وجوہات کی بنا پر اسمبلی 23دسمبر کو اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی، خیبر پختونخوا اسمبلی کو پنجاب کے ساتھ تحلیل کیا جائے۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کا بھی یہ فیصلہ ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے لیے کم از کم دس دن کا وقت دینا چاہیے، جمعہ کو عدم اعتماد کی تحریک پر عمل کا آغاز ہو جائے گا۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کو کسی بھی غیر آئینی اقدام سے باز رہنا چاہیے ، اسپیکر کی رولنگ آ چکی ہے ،اعتماد کا ووٹ بدھ کو نہیں کیا جا سکتا۔فواد چوہدری نے کہا کہ گورنر راج کس قانون کے تحت لگائیں گے ، یہ نہیں لگ سکتا، پرویز الہی وزیر اعلی ہیں اور رہیں گے، ق لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ابھی پیش رفت ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 109 بالکل واضح ہے، جب تک اجلاس ختم نہ ہو نیا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا، اسمبلیوں کی تحلیل کا کام جمعہ سے شروع ہو جائے گا، عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی ، کے پی اور پنجاب اسمبلی دونوں بیک وقت تحلیل کریں گے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ الگ الگ اسمبلیاں تحلیل نہیں کر رہے، پی ڈی ایم کا ایک ہی مقصد ہے، الیکشن سے بھاگنا، ووٹ کو عزت دو سے الیکشن سے بھاگو کا سفر تیزی سے طے کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…