جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے تمام ارکان نے فیصلوں کا اختیار پرویز الٰہی کو دے دیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور مسلم لیگ قائداعظم کی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر ساجد بھٹی کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں مسلم لیگ قائداعظم کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا- اجلاس میں سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مستقبل کی حکمت عملی طے کی گئی -مسلم لیگ قائداعظم کی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلی چودھری پرویزالٰہی کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا –

پارلیمانی پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو دے دیاہے-پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مسلم لیگ قائد اعظم کے تمام اراکین پنجاب اسمبلی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی صورت میں وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی سپیکر واثق قیوم کو ووٹ دیں گے-چودھری پرویز الٰہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ عمران خان کے ساتھ دل و جان سے ہیں اور ساتھ دیتے رہیں گے۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ قائداعظم متحد ہے اور متحد رہے گی۔افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں اوراختلافات کا پراپیگنڈہ کرنے والوں کے مذموم عزائم ناکام ہوں گے-پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ قائد اعظم ساجد بھٹی نے کہا کہ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں مسلم لیگ قائداعظم کی پارلیمانی پارٹی متحد اور یکجان ہے۔سیسہ پلائی دیوار کی طرح وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی ہمارے لیڈر ہیں۔پوری پارلیمانی، سیاسی اور عوامی قوت کے ساتھ چودھری پرویزالٰہی کے شانہ بشانہ ہیں-پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ قائداعظم ایم پی اے ساجد بھٹی، حافظ عمار یاسر، شجاعت نواز، محمد عبداللہ وڑائچ، محمد رضوان، احسان الحق، محمد افضل، خدیجہ عمر اور باسمہ چودھری نے اجلاس میں شرکت کی -ایم این اے حسین الٰہی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…