منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اداکار فیروز خان سابق اہلیہ کو بچوں کے لیے ماہانہ کتنا خرچہ دیں گے؟ عدالت کا حکم

datetime 21  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عدالت نے اداکار فیروز خان کو اپنے بچوں کے اخراجات کے لئے سابق اہلیہ کو ماہانہ 80 ہزار روپے دینے کا حکم دے دیاہے۔سٹی کورٹ کراچی میں فیملی کورٹ ضلع شرقی میں اداکار فیروز خان کی بچوں سے ملاقات اور حوالگی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے بچوں کے عبوری اخراجات کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے فیروز خان کو بیٹے سلطان کیلئے 50 ہزار اور بیٹی فاطمہ کیلئے 30 ہزار روپے ماہانہ دینے کا حکم دے دیا۔فاضل عدالت نے حکم دیا کہ فیروز خان ہر ماہ کی 14 تاریخ سے پہلے بچوں کے اخراجات ادا کردیں گے۔عدالت نے فیروز خان کے بیٹے سلطان کو 5 روز (22دسمبر سے 26 دسمبر)کے لئے باپ کے حوالے کرنے کا بھی حکم دے دیا۔فاضل جج نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ بطور باپ فیروز خان کا حق ہے وہ بچوں کے ساتھ وقت گزارے،بچوں کی والدہ نے زبانی بتایا ہے کہ ان کا بیٹا پہلے بھی اپنے والد کے ساتھ رات میں رہ چکا ہے۔عدالت نے فیروز خان کو ایک لاکھ روپے زیر ضمانت جمع کرانے کا حکم دے دیا، جب تک سلطان فیروز خان کے پاس رہے گا فیروز خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ عدالتی ناظر کے پاس جمع رہے گا۔عدالت نے اس سے قبل فیروز خان اور ان کی اہلیہ کو عدالت سے باہر بچوں کے اخراجات سے متعلق معاملات حل کرنے کا کہا تھا تاہم دونوں کی درمیان معاملات طے نہیں ہوپائے۔فیروز خان کے وکیل نے الزام لگایا تھا کہ علیزے کی وجہ سے معاملات حل نہیں ہوسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…