منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

روز کے جھگڑوں سے تنگ بیوی شوہر کو قتل کر کے لاش کیساتھ سو گئی جانتے ہیں صبح اٹھ کر بچوں کو کیا کہا ؟

datetime 21  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں قتل کا ایک اورخوفناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں روز روز کے جھگڑوں اور مار پیٹ سے تنگ بیوی شوہر کو قتل کر کے لاش کے ساتھ سو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر رائے بریلی میں اتل اور انو اپنے بچوں کے ساتھ رہائش پزیر تھے

تاہم جب انو کا شوہر نشے کی حالت میں گھر میں آیا تو اس نے اتل کے سر پر بھاری چیز سے حملہ کیا اور پھر اس کا گلہ دبا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ انو جو علاقے میں ہی بیوٹی پارلر چلاتی ہے شوہر کو قتل کرنے کے بعد رات بھر اس کی لاش کے ساتھ سوئی رہی اور پھر اگلی صبح بچوں کو اپنے والد کو سوتے رہنے دینے کا کہہ کر کام پر چلی گئی، کام سے واپسی پر خاتون نے بچوں کو کھانا پکا کر دیا اور جب رات میں بچے سو گئے تو انو نے اپنے شوہر کی لاش گھر کے گیٹ کے ساتھ پھینک دی اور الارم بجا کر پڑوسیوں کو اطلاع دی کہ اس کا شوہر نشے کی حالت میں ہونے کی وجہ سے گھر کی بالائی منزل سے گر کر انتقال کر گیا ہے۔پولیس کے مطابق جب خاتون کا بیان لیا گیا تو اس میں تضاد سامنے آئے جس پر اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا جہاں خاتون نے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔پولیس کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر نشے کا عادی تھا اور ہر روز مار پیٹ بھی کیا کرتا تھا، آئے روز رقم کا مطالبہ کرتا تھا جس کی وجہ سے اکثر ہمارا جھگڑا بھی ہوتا تھا، قتل کے واقعے سے ایک روز قبل یعنی 14 دسمبر کو بھی ہماری آپس میں لڑائی ہوئی تھی جس پر دلبرداشتہ ہو کر شوہر کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…