جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز بابراعظم ڈیڑھ گھنٹے تک گراؤنڈ سے باہر کیوں رہے،وجہ سامنے آ گئی

datetime 21  دسمبر‬‮  2022 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن )کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز بابراعظم کے گرائونڈ میں باہر نہ آنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ واش کے بعد قومی ٹیم اور بابر اعظم کو شدید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ صارفین کی جانب سے سوالیہ نشان اٹھایا گیا کہ بابر اعظم دوسرے روز گرائونڈ میں کیوں نہ آئے ۔

تاہم اس حوالے سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ بابر اعظم صحت کی خرابی کی وجہ سے گرائونڈ میں نہیں آسکے ۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف کراچی ٹیسٹ میچ شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت مایوس کن ہے، ساری ٹیم کیلئے شکست افسوسناک ہے ۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بابراعظم نے کہا کہ پہلی اننگز میں جلد وکٹیں گرنے سے میچ ہاتھ سے نکل گیا، ہمارے بولرز نے اچھی بولنگ کی اور فائٹ بیک کیا، اگلے میچز میں غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سیریزمیں3،4 ڈیبیو ہوئے جب کہ ٹیسٹ میچز میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہیکیونکہ نئے کھلاڑیوں کو وقت دینا پڑتا ہے، کوشش کریں گے نئے لڑکوں کو پورا وقت دیں۔ بابراعظم کا کہنا تھا کہ پہلے 2 میچز ہمارے ہاتھ میں تھے، جیت جاتے تو صورتحال کچھ اور ہوتی، انگلینڈ کے خلاف سیریزمیں کافی مشکلات ہوئیں، اب پلاننگ کریں گے کہ اپنے بہترین فاسٹ بولنگ یونٹ کو ا?زمائیں، ابراراحمد نے انگلینڈ کے لیے مشکلات پیدا کیں ، ٹیسٹ میچز میں ایسے بولرچاہیے ہوتے ہیں جو وکٹیں لیں، انگلش بیٹرز ابراراحمد کو کھل کرکھیل نہیں سکے۔سرفراز اور فواد عالم کو نہ کھلانے کے سوال پر قومی کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز اہم تھی اس لیے رضوان جو کہ مسلسل کھیلتے ہوئے ا?رہے تھے اس لیے ہمارا پلان تھا کہ جو فارم میں ہیں اور کھیلتے ہوئے ا?رہے ہیں انہیں کھلایا جائے اب بیٹھیں گے اور ڈسکشن کریں گے اور جو بہتر ہوگا وہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فوادعالم فارم میں نہیں تھے ان کی جگہ سعودشکیل ا?ئے انہوں نے پرفارم کیا، ہماری نئی ٹیم ہے جتنیمواقع دیں گے تو نتیجہ ا?ئے گا لیکن کسی کے لیے دروازے بند نہیں کیے، پلاننگ ہوتی ہے اس پر عمل کررہے ہیں ، ٹیم کا مائنڈسیٹ تبدیل کرنیکی کوشش کررہیہیں ،وقت لگے گا،اگر اچھے نتائج نہیں ا?ئیں گے تو ہر طرف سے باتیں ہوں گی۔

کوچ سے متعلق سوال پر بابر نے کہا کہ ہماری مینجمنٹ بہترین ہے وہ اپنا تجربہ کھلاڑیوں کے ساتھ شیئرکرتے ہیں ،کوچز صرف بتاسکتے ہیں عملدرا?مد تو گراؤنڈ میں کھلاڑی ہی کرتے ہیں۔ ، ان کا کہنا تھا کہ ہم فائٹ بیک نہ کرسکے اور شکست کا سامنا کرنا پڑا، پہلی اننگز میں ہم نے یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوائیں

اور اس کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑا ، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بہترین بائولرز کی بھی خدمات حاصل نہیں تھیں جس کی وجہ سے نقصان ہوا، کچھ چیزیں اس سیریز سے مثبت بھی آئی ہیں مگر بہرحال ہمیں شکست ہوئی ہے اور بہت ساری چیزوں میں ہم پیچھے ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…