منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

انگلش کھلاڑی نے جان خطرے میں ڈال دی ۔۔۔ کراچی اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے کوچ کے ساتھ کیا ہوا؟

datetime 21  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )کیو ی ٹیم کے سابق کپتان کھلاڑی اور انگلش ٹیم کے کوچ برینڈن مک کلم نے مداح کی خوشی کیلئے اپنی جان خطرے میں ڈال دی ۔ تفصیلات کے مطابق پریکٹس میچ کے دوران مک کلم نے ایک مداح کی جانب دیکھا جو کہ اسٹیڈیم میں شائقین کے حصے میں

کھلاڑی کو آوازیں دے رہا تھا لیکن خاردار حفاظتی جالیوں کے باعث وہ کھلاڑی سے مصافحہ نہیں کر پا رہے تھے ۔ایسے میں انہوں نے حفاظتی جالی پر اپنی شرٹ مداح کو دی جس دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا جبکہ یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا ۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق کھلاڑی و کوچ اپنے شرٹ مداح کو دے رہیں جبکہ انہوں نے خاردار جالیوں کی پرواہ نہ کی اور اپنے مداح کو خوش کر دیا ۔ خیال رہے کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور سینئر بیٹر اظہر علی بدترین ناکامی کا شکار ہوئے۔انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں رضوان نے 3 میچز میں 141 رنز اسکورکیے، ان کی اوسط 23.50 رہی، ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے اظہر علی نے28 کی واجبی اوسط سے 112 رنز بنائے۔شان مسعود واحد میچ میں 54 رنز بنا پائے، کپتان بابراعظم نے 6 اننگز میں 58 کی اوسط سے 348 رنز سکور کیے، ان کی بہترین کاوش 136 رنز رہی، سعود شکیل 346 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر رہے، ان کی اوسط 57.66 رہی۔امام الحق نے 2 میچز میں 229 رنز اپنے نام جوڑے، ان کی اوسط 57.25 رہی، سلمان علی آغا نے 184 رنز 36.80 کی ایوریج سے سکور کیے۔عبداللہ شفیق نے 213 رنز 35.50 کی اوسط سے بنائے، محمد نواز نے 46 رنز بنائے، نعمان علی 35، ابرار احمد 29، نسیم شاہ 21، محمد وسیم 10، فہیم اشرف 37، حارث رئوف 12، زاہد محمود 18 اور محمد علی کوئی رن نہیں بنا سکے۔یاد رہےپاکستان کرکٹ ٹیم تاریخ میں پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں اپنی سرزمین پر وائٹ واش ہوگئی، انگلینڈ نے سیریز کے تیسرے میچ میں 8وکٹوں سے فتح حاصل کی۔قومی کرکٹ ٹیم نے انگلش الیون کو جیت کے لیے 167رنز کا ہدف دیا جو اس نے 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…