منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

گورنر کا اقدام غیرآئینی ہے ،اجلاس کے اندر اجلاس نہیں بلایا جا سکتا‘ایڈووکیٹ جنرل پنجاب

datetime 20  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے گورنر بلیغ الرحمٰن کے اسمبلی کا اجلاس بلانے کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیرِ صدارت زمان پارک میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا

جس میں گورنر بلیغ الرحمٰن کی جانب سے اعتماد کے ووٹ لینے اور اجلاس طلب کرنے پر مشاورت ہوئی۔اجلاس میں اسپیکر صوبائی اسمبلی سبطین خان، ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم، پارلیمانی امور کے وزیر راجہ بشارت اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے شرکت کی۔ اجلاس میں رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ گورنر کے اجلاس بلانے کا حکم غیر آئینی ہے۔ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے اجلاس میں اظہارِ خیال کیا کہ گورنر کا اجلاس بلانا غیر قانونی ہے، جاری اجلاس کے اندر اجلاس نہیں بلایا جا سکتا، اسپیکر اس اجلاس پر رولنگ دیں گے اور رولنگ کو بظاہر چیلنج نہیں کیا جا سکتا، رولنگ کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تو دفاع کریں گے۔بریفنگ میں کہا گیا کہ گورنر کا اجلاس بلانے کا حکم اسپیکر کی رولنگ سے ختم ہو جائے گا، اسپیکر اجلاس میں گورنر کے اجلاس بلانے کے حکم پر دوران اجلاس رولنگ دیں، رولنگ سے گورنر کا حکم نامہ غیر مؤثر ہو جائے گا۔رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ اس معاملے پر عدالت نہیں جائیں گے اپوزیشن جانا چاہتی ہے تو جائے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا موقف غلط قرار دے دیا۔ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گورنر پنجاب کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اسپیکر سبطین خان کا موقف غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر اسمبلی کا موقف قواعد و ضوابط کیخلاف ہے، گورنر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلا سکتا ہے۔وزیر داخلہ نے دعویٰ سے کہا کہ اجلاس نہ بھی ہو تو وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، اگر انہوں نے ووٹ نہ لیا تو وہ وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔رانا ثنا اللہ نے فواد چوہدری کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ جب آپ کے وزیراعلیٰ خود کہیں کہ99فیصد ارکان صوبائی اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں تو عدم اعتماد ہی آئے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…