منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات سامنے نہ لانے کی وجہ کیا ہے ،عوامی مفاد کو کیا نقصان ہوگا؟ہائیکورٹ کا عبوری حکم جاری

datetime 20  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے 1947ء سے توشہ خانہ سے وصول تحائف کی تفصیلات کے لیے درخواست پرعبوری حکم جاری کردیا۔عدالت نے سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن اور وزارت پارلیمانی امور کو 16جنوری کے لیے نوٹس جاری کر دیئے جس میں کہا گیا ہے کہ

سیکرٹری اور وزارت پارلیمانی امور عدالت کے جائزے کے لئے ریکارڈ پیش کریں۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ بھی بتایا جائے کہ تحائف کی تفصیلات سامنے نہ لانے کی وجہ کیا ہے؟ عدالت کو بتایا جائے کہ ان اشیاء کی تفصیلات سامنے آنے سے عوامی مفاد کو کیا نقصان ہوگا؟۔عدالت نے استفسار کیا کہ ایسا کرنے سے ملک کے بین الاقوامی تعلقات کیسے خراب ہوں گے ؟ اس ملک کے شہریوں سے ایسی معلومات خفیہ رکھنے کی کیا دلیل ہے جہاں حاکمیت خدا کی ہے۔عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہیکہ تحفہ لینے والے کا اثاثہ بننے کے بعد اسے ڈکلیئر کرنا عوامی اور سرکاری عہدیدار کی ذمہ داری ہوتی ہے،کیا ان حالات میں وزیر اعظم اور صدر کی جانب سے وصول تحائف پر استحقاق کا دعوی کیا جاسکتا ہے ؟ ان تمام سوالوں کا حل نکالنا ضروری ہے، فریقین اس پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔عدالت نے کہا کہ جب پرائیویٹ شخص ان اشیاکی قیمت کاتعین کرسکتا ہے تو ان معلومات کے لیے استحقاق کا دعوی کیسے ہوسکتا ہے؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…