جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں شکست، فرانس کے اسٹار فٹبالر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2022 |

دو حہ (این این آئی)قطر میں فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں ارجنٹینا کے ہاتھوں شکست کے بعد فرانس کے اسٹار فٹبالر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر تیسری بار ورلڈکپ جیتا۔

قطر کے شہر لوسیل کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ مقررہ وقت میں میچ 2-2 سے ، اضافی وقت میں 3-3 سے برابر ہوا تاہم فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا جس میں ارجنٹینا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔ارجنٹینا کے خلاف ٹیم کی شکست کے بعد ورلڈکپ سے قبل انجری کا شکار ہونے والے فرانس کے اسٹرائیکر کریم بینزیما نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔کریم بینزیما ورلڈکپ کے پہلے میچ سے قبل ہی ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہو کر فیفا ورلڈ کپ 2022 سے باہر ہوگئے تھے۔فرانس کی ارجنٹینا کے ہاتھوں شکست کے بعد پیر کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے بینزیما نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ میں نے کوشش بھی کی اور غلطیاں بھی، جو مجھے وہاں لے آئیں جہاں میں آج ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے،بینزیما 2014 کے ورلڈ کپ میں فرانس کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی تھے۔انہوں نے فرانس کی جانب سے97 انٹرنیشنل میچز میں 37 گولز کیے۔ اس کے علاوہ بینزیما کو 2022 میں فٹبال کلب ریئل میڈرڈ کو چیمئینز لیگ اور لا لیگا جتوانے پر پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا اور انہیں بیلون ڈی اور (گولڈن بال)کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…