پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

پرویزالٰہی مزید کتنے ماہ نکال سکتے ہیں، چوہدری شجاعت نے بتا دیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ  مجھے عام انتخابات جلد نظر نہیں آرہے،پنجاب میں اچھا ہی ہونے جارہا ہے،پرویز الٰہی اگر فیصلہ کرتے ہیں تو چار پانچ ماہ نکال سکتے ہیں، پرویز الٰہی کیلئے گنجائش کا مسئلہ نہیں، مسئلہ سیاسی جماعتوں کا ہے۔

ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ گزشتہ روز شہباز شریف اور آصف زرداری سے ملاقات اچھی رہی اور اس دوران کوئی منفی بات نہیں ہوئی جب کہ آج میری کسی رہنما سے ملاقات نہیں ہوئی، اگلے تین سے چار روز تک سیاسی رابطے اورملاقاتیں جاری رہیں گی جس میں مستقبل کا سیاسی لائحہ عمل مل بیٹھ کرطے کریں گے۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ پنجاب میں اچھا ہی ہونے جارہا ہے، پیپلزپارٹی، ن لیگ عدم اعتماد اورا عتماد کے ووٹ سمیت دونوں آپشن پرغورکررہے ہیں، ان کے پاس اوربھی آپشنز ہوں گے، مجھے دونوں جماعتوں نے دو ہی آپشنز بتائے ہیں۔(ق) لیگ کے صدر نے کہاکہ جن کے پاس عدم اعتماد کے ووٹ پورے نہیں وہ اپنا نمبر پورا کریں گے جس کے پاس ووٹ پورے ہوئے وہ بچ جائے گا، پنجاب کے معاملے پر ٹینشن زیادہ بنی ہے لیکن جلد حل نکل آئے گا، میرے خیال میں آنے والے دنوں میں چیزیں ٹھیک ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی اگر فیصلہ کرتے ہیں تو چار پانچ ماہ نکال سکتے ہیں،  پرویز الٰہی کیلئے گنجائش کا مسئلہ نہیں بلکہ مسئلہ سیاسی جماعتوں کا ہے۔چوہدری شجاعت نے کہاکہ مجھے عام انتخابات جلد نظر نہیں آرہے، کچھ لوگ اسمبلیاں توڑنے اور کچھ بچانے پر تلے ہیں، عمران خان عقلمند آدمی ہیں انہیں کسی مشورے کی ضرورت نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…