منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

میسی 2022 میں ورلڈکپ جیتیں گے، 7 سال پرانی پیشگوئی درست ثابت

datetime 19  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)ارجنٹینا نے 18 دسمبر کو فیفا فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر 36 سال بعد تیسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لگ بھگ ایک ماہ تک جاری رہنے والے

ایونٹ کے دوران یہ کہنا بہت مشکل تھا کہ اختتام پر کونسی ٹیم ورلڈکپ ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوگی۔مگر حیران کن طور پر ایک ٹوئٹر صارف نے ساڑھے 7 سال قبل ہی پیشگوئی کردی تھی کہ 18 دسمبر 2022 کو لیونل میسی فیفا ورلڈکپ ٹرافی اٹھائیں گے۔جی ہاں واقعی جوز میگوئیل پولانکو نامی ٹوئٹر صارف نے 20 مارچ 2015 کو یہ پیشگوئی کی تھی۔انہوں نے 20 مارچ 2015 کی ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’18 دسمبر 2022 کو 34 سالہ لیو میسی ورلڈکپ جیت کر دنیا کے عظیم ترین کھلاڑی بن جائیں گے۔اور یہ پیشگوئی واقعی درست ثابت ہوئی بس ٹائٹل جیتنے کے موقع پر لیونل میسی کی عمر 34 کی بجائے 35 سال تھی۔قطر ورلڈکپ کے موقع پر یہ ٹوئٹر صارف بھی فائنل دیکھنے کے لیے پہنچے تھے۔فائنل سے قبل بھی انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ چھٹا فیفا ورلڈکپ فائنل ہے جو میں دیکھنے والا ہوں اور توقع ہے کہ اس بار کا فائنل سب سے بڑا ثابت ہوگا۔خیال رہے کہ جوز میگوئیل پولانکو نے ارجنٹینا کی کامیابی کی پیشگوئی قطر میں ورلڈکپ کے شیڈول کے اجرا کی بعد کی تھی۔اس لیے انہیں پتا تھا کہ 2022 کا ورلڈکپ پہلا ایونٹ ہوگا جو موسم گرما کی بجائے سردیوں میں منعقد ہوگا۔ دوسری جانب ارجنٹینا کی ٹیم کے منیجر اور سابق انٹرنیشنل فٹبالر لیونل سیلونی نے کہا ہے کہ اگر میسی اپنے ملک کے لیے مزید فٹبال کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ہم اگلے ورلڈکپ کے لیے ان کی جرسی تیار رکھیں گے۔گزشتہ روز کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں ارجنٹینا نے دفاعی چیمپئن فرانس کو

پنالٹی ککس پر شکست دیکر 36 سال بعد تیسری بار فٹبال ورلڈکپ جیتا۔ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی کے حوالے سے کہا جا رہا تھا ،ورلڈکپ کا فائنل فٹبال کے عظیم کھلاڑی کا ممکنہ طور پر آخری میچ ہو گا تاہم فائنل جیتنے کے چند ہی منٹ بعد میسی کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ

ان کا انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر ہونے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔گزشتہ روز فرانس کو شکست دینے کے بعد ارجنٹینا کے کوچ اور منیجر لیونل سیلونی کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر لیونل میسی فیصلہ کر لیتے ہیں کہ وہ آگے بھی کھیلیں گے

تو ہمیں اگلے ورلڈکپ کیلئے ان کی 10 نمبر والی جرسی تیار رکھنی چاہیے اور ہم تیار رکھیں گے۔لیونل سیلونی نے کہا کہ میسی نے اپنے کیرئیر میں جو چاہا وہ حاصل کیا اور انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں میں جو چیز منتقل کی ہے وہ ناقابل یقین ہے، میں نے ڈریسنگ روم میں میسی جیسا متاثرکن شخص اپنی زندگی میں نہیں دیکھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…