پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

چین کا مقابلہ کرنے کیلئے جاپان کا دفاعی بجٹ میں تاریخی اضافے کا فیصلہ

datetime 19  دسمبر‬‮  2022 |

ٹوکیو(این این آئی ) جاپان کے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے چین کے اسٹریٹیجک چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے دفاعی پالیسی میں نمایاں تبدیلی کی منظوری دیدی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جاپان کی پارلیمان نے

دفاعی پالیسی میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی کی منظوری دیدی جس میں اخراجات میں نمایاں اضافہ بھی شامل ہے۔جاپانی وزیراعظم نے یوکرین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پڑوسی ممالک اور خطے میں جوہری میزائل کی صلاحیتوں میں اضافہ تیزی سے ہوا ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لیے دفاعی بجٹ میں بڑی تبدیلی ناگزیر ہوگئی تھی۔جاپانی وزیراعظم نے مزید بتایا کہ اس بڑی دفاعی تبدیلی کے تحت 2027 تک قومی سلامتی کے اخراجات کو GDP کے دو فیصد تک بڑھانے، فوجی کمان کو نئی شکل دینے اور دشمن ملک کے دور دراز کے لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنانے والے میزائل کی تیار کیے جائیں گے۔جاپان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کے بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک چیلنج کے باعث دفاعی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرنا ناگزیر ہوگیا تھا۔ تاریخ کے اس اہم موڑ پر قوم اور اس کے لوگوں کے تحفظ اور دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔ادھر چین کی وزارت خارجہ نے جاپان سے اپنی پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جاپان ہمیشہ چین پر بے جا تنقید کرتا اور مفاہمت سے انحراف کرتا ہے حالانکہ ہمارے مشترکہ مفادات بھی ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے جاپان کے دفاعی پالیسی میں بڑی تبدیلی کو سراہتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا اور خطے میں طاقت کے توازن کے لیے لازمی قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…