منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

کے پی اسمبلی تحلیل کا اعلان، اے این پی نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ 23 دسمبر چھوڑیں، کل اسمبلیاں توڑیں، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں، آپ کل اسمبلیاں توڑیں، میں آج امیدواران کا اعلان کرتا ہوں،لکھ کے لے لیں اعلان تو کردیا یہ لیکن یہ صاحب اسمبلیاں نہیں توڑیں گے۔

باچاخان مرکز پشاور میں میٹروپولیٹن پشاور کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں شرمسار کر دیا، دنیا کہے گی کہ یہ ایسے لوگ ہیں جن کو تحفوں کی قدر نہیں۔یہ دوسروں کو چور کہتے ہیں یہ خود سب سے بڑا چور ہے۔ پنجاب کو کنگال اور ملکی معیشت کو تباہ کر دیا، آج بھاگنا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے ذریعے غیر جمہوری قوتوں کا راستہ روکا گیا اسلئے ہمیں پارلیمنٹ سے باہر رکھا گیا کیونکہ ہم نے اٹھارہویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں اور عوام کو انکا حق دلوایا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ عوام کی طاقت کا محور اسمبلی کو تحلیل کی وجہ کیا ہے؟ کیا وجہ ہے کہ جن سے کرسی لی گئی ہے، انکو واپس لایا جائے؟ عمران نیازی جیسا جھوٹا شخص تاریخ میں کبھی ملا نہیں اسی شخص کی جماعت نے پختونخوا میں آئین و قانون کی دھجیاں اڑائیں۔ پختونخوا میں آئین و قانون کدھر ہے؟ بی آر ٹی، مالم جبہ کی تحقیقات کون کرے گا؟ہسپتالوں کو ایم ٹی آئی ایکٹ کے ذریعے تباہ کرنے کا جواب کون دے گا؟ پختونخوا میں آئین و قانون کو تباہ کر دیا گیا۔ملک میں جاری دہشتگردی کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو دہشتگردی اور جنگ کا میدان بنانے کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔آئے روز پولیس اہلکاروں پر حملے ہورہے ہیں، لوگ شہید ہورہے ہیں لیکن اقتدار کے ایوانوں میں خاموشی ہے۔اس سال 2022ئ￿ میںپولیس پر سینکڑوں حملے ہوئے جس میں 105پولیس اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سال پختونخوا کیلئے بدترین سال رہا جس میں ٹارگٹ کلنگ عروج پر پہنچ چکی ہے۔ہم واضح کرچکے ہیں کہ دہشتگردی کے لئے اب پختونخوا کی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…