پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

فیفا فٹبال ورلڈکپ میں پاکستان کی تیار کردہ مصنوعات چھاگئیں

datetime 18  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان کی تیارکردہ مصنوعات چھاگئیں۔حال ہی میں قطر کے فٹبال اسٹیڈیم سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے سیکڑوں افراد کی وڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے بلند و بانگ نعرے لگاتے

سیکڑوں افراد کو دیکھا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان کا انتہائی اہم کردار رہا ہے، فیفا ورلڈ کپ میں فیفا کے کاپی رائٹس کی تمام مصنوعات پاکستان میں تیار کردہ ہیں، آفیشل لائسنس کے تحت اسکاف، مختلف لوگو، ٹرافیاں اور آفیشل پوسٹرز پاکستان میں تیار کئے گئے ہیں جو شائقین میں بے حد مقبول ہیں، ورلڈکپ میں استعمال ہونے والا فٹبال بھی پاکستان کا تیار کردہ ہے۔پاک فوج کے 4500سے زائد جوان فیفا ورلڈ کپ میں سکیورٹی کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، پاکستان کیلیے عوام کا فیفا ورلڈ کپ میں قطر کیلیے جوش اور ولولہ دنیا بھر کے میڈیا کیلیے قابل ذکر ہے۔امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم کے مکانیول نے پاکستان میں تیار شدہ فیفا ورلڈ کپ 2022 میں استعمال ہونے والے آفیشل فٹ بال کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ فٹ بال پاکستان کے صوبہ پنجاب میں تیار کیے گئے ہیں۔ پوری دنیا میں تیار ہونے والے فٹ بال کا دو تہائی حصہ یہاں پنجاب میں بنتا ہے جو کہ ایک بہت بڑی معاشی سرگرمی ہے۔قطر میں یو ایس اے کے ایمبیسیڈر نے بھی پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کھیل معاشی اور سماجی رابطوں کا اہم زریعہ ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…