جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

حنا پرویز اور ڈاکٹر عفان کی پیزا پر دلچسپ نوک جھونک

datetime 17  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن)کی رہنما حنا پرویز بٹ اور مرغن غذائوں کے نقصانات پر بات کرنے کے لیے مشہور ڈاکٹر محمد عفان قیصر کی سوشل میڈیا پر دلچسپ نوک جھونک سامنے آئی ہے۔ڈاکٹر محمد عفان قیصر گزشتہ ماہ سموسے کے نقصانات پر بنائی گئی

ایک ویڈیو کے ذریعے خوب وائرل ہوئے تھے۔اب انہوں نے ہر دل پسند غذا پیزا پر تنقید اور اس کے کھانے سے نقصانات گنواتے ہوئے اسے انسانی صحت پر ڈرون اٹیک کے مترادف قرار دیا ہے جو کہ حنا پرویز کو کچھ خاص نہیں بھایا۔حنا پرویز نے ٹوئٹر پر ڈاکٹر عفان کی اس ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ڈاکٹر صاحب سموسے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آپ کچھ زیادہ فری نہیں ہوگئے، اب ڈرون اٹیک اور ایٹم بم سے نکل آئیں۔جس پر ڈاکٹر عفان نے بھی جواب دیا ہے۔شکریہ میڈم حنا، اصل مقصد لوگوں کو صحیح صحت آگاہی دینا ہے، اگلا ٹارگٹ بریانی ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عفان نے پیزا اور کاربونیٹڈ واٹر سے متعلق اپنی ویڈیو میں بتایا کہ یہ انسانی صحت پر ایک ڈرون اٹیک سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک پیزا میں 3 ہزار اور پیزا کے ایک سلائس میں کم سے کم 300 کیلوریز پائی جاتی ہیں، اسی طرح ایک گلاس کولڈرنک میں 120 کیلوریز ہوتی ہیں جو کہ ایک ساتھ ایک وقت میں کھانا صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…