دو حہ (این این آئی)فیفا ورلڈکپ 2022 کا فائنل کلاتوار کو ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان کھیلا جائیگاپر اس سے قبل ہی کئی فرانسیسی کھلاڑی بیمار ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ارجنٹائن کے خلاف فائنل سے قبل فرانسیسی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی فلو کی وجہ سے بیمار ہوگئے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ فرانسیسی فٹبالر ڈیوٹ پامیکانو اور مڈفیلڈر ایڈرین ریبیوٹ نزلے کی وجہ سے مراکش کے خلاف سیمی فائنل نہیں کھیل سکے تھے جبکہ اب رافیل وران اور ابراہیما کوناٹے بھی بیمار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہ لیا۔فرانسیسی فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے بیمار ہونے کی تصدیق کردی ہے۔حکام کے مطابق بیمار کھلاڑیوں نے خود کو ہوٹل کے کمروں میں آئسولیٹ کرلیا ہے ۔ٹیم ڈاکٹر کے مطابق قطر میں کھلاڑی ہر وقت ائر کنڈیشنڈ ماحول میں رہتے ہیں ،جس کی وجہ سے ان کو فلو ہوا ہے، کوشش ہے کہ ٹیم میں فلو کے وائرس کو پھیلنے سے روکا جائے۔