منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

دنیا میں مہنگائی 10 فیصد پاکستان میں 36 فیصد ہے،مزید بڑھنے کا امکان

datetime 16  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں خوراک میں36 فیصد مہنگائی اور ٹرانسپورٹ میں44 فیصد مہنگائی ہوئی ہے، اس وقت دنیا میں مہنگائی 10 فیصد جبکہ پاکستان میں 36 فیصد ہے

اور خدشہ ہے کہ اگلے سال دنیا میں مہنگائی 3 سے 4 فیصد جبکہ پاکستان میں اس سے بھی آگے جائے گی۔ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ اور نااہل حکومت کے ہوتے ہوئے مہنگائی میں کمی ہوتی نظر نہیں آرہی،گزشتہ 8 ماہ میں پاکستان میں لوگوں کی آمدنی کم ہوئی ہے اورمہنگائی بڑھی ہے،مارچ میں 90 لاکھ لوگ بے روزگار تھے جبکہ اب دو کروڑ سے زائد لوگ بے روزگار ہیں۔گزشتہ سال مارچ تک پاکستان دنیا میں تین چیزوں میں سب سے سستا تھاجس میں ایک خوراک،دوسرا کرایہ داری اور تیسرے نمبر پر تعلیم تھی ، آج پاکستان مہنگے ترین ممالک کی فہرست میں چلا گیا ہے ،اس حکومت نے کسان کے ساتھ فراڈ کیا نہ کہ کسان کو سپورٹ کیا،ٹریکٹر،کھاد اور ادویات میں کسان کو سپورٹ نہیں کیا گیا،تحریک انصاف کی حکومت میں تین سو اسی ارب کی سبسڈی یوریا کھاد پر دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…