بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

حکومت کا نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دینے کی اسکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

datetime 14  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے ایک بار پھر لیپ ٹاپ اور بلا سود قرض کی فراہمی کا پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شیزا فاطمہ نے کہا کہ لیپ ٹاپ پروگرام دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے

جس کے تحت وزیراعظم شہباز شریف لیپ ٹاپ نوجوانوں میں تقسیم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ای روزگار، ای لرننگ، لیپ ٹاپ اسکیم اور دیگر پروگرامز پر کام کیاگیا ہے،4سالوں میں5لاکھ کے قریب لیپ ٹاپ بانٹے گئے اور رواں سال ایک لاکھ لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے جبکہ بلوچستان کیلئے لیپ ٹاپ کوٹہ ڈبل کردیا ہے، اس کے علاوہ لیپ ٹاپ ٹرانس جینڈرز کو بھی دئیے جائیں گے۔معاون خصوصی نے کہاکہ شہباز شریف کے نزدیک نوجوانوں کا روزگار سب سے اہم ہے، حکومت نے ایک سال میں 20لاکھ نوجوانوں کو روزگار دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ بزنس اینڈ ایگری کلچر لونز کی تمام اپروولز ہوگئی ہیں،5لاکھ سے اوپرکا قرضہ آسان شرائط پرفراہم کیا جائیگا اور قرضے کا مقصد کاروبار کو فروغ دینا ہے، بچے اس طرح کے کاروبار شروع کریں کہ دوسروں کو روزگارکے مواقع ملیں جبکہ خواتین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔شیزا فاطمہ نے کہاکہ عمران خان نے ڈپارٹمنٹ اسپورٹس بند کردی تھیں، اسے بحال کیاگیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…