جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کیلئے حکمت عملی تبدیل کرلی

datetime 14  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفوں سے متعلق اپنی حکمت عملی کو تبدیل کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ارکان پی ٹی آئی کے استعفے منظور نہ کئے جانے پر اب حکمت عملی تبدیل کرلی گئی ہے،

مستعفی ہونے والے ارکان اسمبلی نے ایوان میں واپس جاکر فلور پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی کےذرائع کا کہنا ہے کہ حکمت عملی کے تحت تمام ارکان اسمبلی پی ٹی آئی انفرادی طور پر مستعفی ہونگے، اسپیکر کےروبرو کھڑے ہوکراعلان کرنے پراستعفے فوری منظورتصور ہونگے۔ذرائع کے مطابق ارکان کی قومی اسمبلی میں واپسی سے قبل صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر پارلیمان میں واپسی کی دعوت دی تھی۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس مینڈیٹ ہے وہ پارلیمان میں واپس آئیں کیونکہ ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کا ہمارا فورم پارلیمان ہے اور تمام مسائل کا حل موجود ہے، اسے نظر انداز کرکے آگے نہیں بڑھا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپسی کے لیے حکومت کے سامنے قبل ازوقت انتخابات کی شرط رکھی ہوئی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…